Saturday, 27 July 2024, 08:36:29 am
عازمین حج کوتمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،انیق احمد
February 23, 2024

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد نے کہا ہے کہ رواں سال عازمین حج کیلئے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے پی ٹی وی نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر عازمین حج کیلئے خصوصی تربیتی کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان حج مشن کی نگرانی میں خصوصی کیٹرنگ کمپنیوں کا انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کو معیاری کھانا فراہم کیا جاسکے۔

نگران وزیر نے کہا کہ پاکستان حج مشن اس سال پاکستانی عازمین حج کو بسوں کے ذریعے چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرے گا۔