Saturday, 27 April 2024, 04:14:04 am

مزید خبریں

 
بھارتی فورسز نے بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل علاقے میں خوف کا ماحول قائم کررکھا ہے
January 23, 2022

افائل فوٹو

غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے کرفیو جیسی صورتحال ہے اور بھارت مخالف ریلیوں اور مظاہروں کو روکنے کے لیے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ وادی میں ایک بار پھر پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پربھرپورانداز میں عمل کریں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کسی بھی انتخابی عمل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کی طرف سے کوئی بھی انتخابی عمل بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کا متبادل نہیں ہوسکتاجس کے لیے کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے پر بھارت کے خلاف فوجداری مقدمہ چلائیں۔معروف امریکی اخبار' 'واشنگٹن پوسٹ' 'نے بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر پریس کلب پر پابندی کو مقبوضہ خطے میں آزاد پریس کے وجود کو مٹانے کی کوشش قرار دیاہے۔ اخبار نے لکھا کہ بھارتی فورسز ماورائے عدالت قتل کو چھپانے کے لیے جعلی مقابلوں کا ڈرامہ رچاتی اوران میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.