چین اور امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہان نے آج کمبوڈیا میں ملاقات کی اور باہمی دفاعی روابط اور سلامتی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر دفاع Lloyd Austin اور چین کے وزیر دفاع جنرلWei Fenghe نے ملاقات میں تذویراتی خطرات کو کم کرنے، بحران کی صورت میں مواصلات کو بہتر بنانے اور پیشہ ورانہ سکیورٹی بڑھانے کے حوالے سے موثر مذاکرات کی اہمیت پر غور کیا۔