Friday, 26 April 2024, 02:04:33 pm
ہائر ایجوکیشن کمیشن آن لائن فاصلاتی تعلیم کی پالیسی مزید بہتر بنائے، صدر
October 22, 2021

صدرڈاکٹرعارف علوی نے ہائرایجوکیشن کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ دور جدید میں تیزی سے بدلتے ہوئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن فاصلاتی تعلیم کی پالیسی کو مزید بہتر بنائے۔

وہ آج(جمعہ) اسلام آباد میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی آن لائن تعلیمی پالیسی سے متعلق ایک بریفنگ کی صدارت کر رہے تھے۔صدر نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران خاص طور پر فاصلاتی تعلیم کی اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں کو قومی تعلیمی نظام کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔صدر کو بتایا گیا کہ آن لائن تعلیمی پالیسی کا بنیادی مقصد قواعد، رہنما اصول اور کم سے کم اہم معیارات فراہم کرنا ہے جن کے تحت یونیورسٹیوں کو آن لائن اور فاصلاتی تعلیم فراہم کرنے کی اجازت ہو گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.