Tuesday, 19 March 2024, 01:13:23 pm
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
October 22, 2018

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے لئے رجسٹریشن کاعمل آج شروع ہوگیا۔

 اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی  کے اندراج مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے داخلہ امور کے وزیر مملکت نے کہا کہ اس اقدام سے ریاستی اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھے گا اور عوام کو سستے گھروں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روزگار کےمواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس ماہ کی دس تاریخ کو اس بڑے ہاوسنگ منصوبے کا آغاز کیا تھا ابتدائی طور پر یہ منصوبہ سات اضلاع میں شروع کیا گیا ہے جن میں اسلام آباد، کوئٹہ ،سکھر ، فیصل آباد، سوات، مظفر آباد  اور گلگت شامل ہیں۔

 رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ اور21 دسمبر تک متعلقہ ہاوسنگ پروگرام دفاترمیں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.