پنجاب حکومت نے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ تک رسائی بڑھا کر وزیراعلیٰ مریم نواز کے WIFI کی مفت فراہمی کے منصوبے کا دائرئہ کار بڑھا دیا ہے۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں 230 سے زائد مقامات پر اب WIFI سروسز مفت دستیاب ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران 77 لاکھ صارفین نے ایک سو گیارہ ٹیرہ بائیٹس ڈیٹا استعمال کیا ہے۔