Friday, 26 April 2024, 09:07:44 pm
وزیراعظم کی چینی قیادت کی اپنے عوام کیلئے ترجیحات کی تعریف
September 22, 2020

وزیراعظم عمران خان نے چینی قیادت کی اپنے عوام کے لئے ترجیحات کوسراہاہے جنہوں نے چین کی سماجی ومعاشی ترقی میں شاندارکرداراداکیا۔چین کے سفیریائوجنگ سے باتیں کرتے ہوئے جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے الوداعی ملاقات کی۔وزیراعظم نے کہاکہ چین کی معاشی ترقی اورغربت کے خاتمے کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاک چین سدابہارتذویراتی تعاون پرمبنی شراک داری کو مزیدمستحکم بنانے کے لئے سفیریائوجنگ کی کوششوں کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام صدر شی جن پنگ کااپنے ملک میں خیرمقدم کرنے کے لئے بے تابی سے منتظرہیں۔وزیراعظم نے زوردے کرکہاکہ سفیرکے دورمیں چین پاکستان اقتصادی راہداری دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس میں صنعت کاری ،زراعت اورسماجی ومعاشی ترقی پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے اور یہ علاقائی ترقی وخوشحالی کے فروغ میں ایک اہم کرداراداکرے گی۔سفیریائوجنگ نے کہاکہ وزیراعظم کی غربت کے خاتمے اورعوامی سوچ پرمبنی خصوصی توجہ سے چین پاکستان اقتصادی راہداری اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوئی ہے اوراس سے نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ پوراخطہ بھرپوراستفادہ کرے گا۔چینی سفیریائوجنگ نے کہاکہ کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کوبین الاقوامی طورپرتسلیم کیاگیاہے اورممکنہ طورپردوسری لہرسے نمٹنے کے لئے اسے دوسرے ممالک بھی اپناسکتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.