Saturday, 27 April 2024, 06:25:38 am
یائو جنگ کا سی پیک کے ثمرات دونوں ملکوں کے عوام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
August 22, 2020

چین کے سفیر یائو جنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت روزگار کے مواقع بڑھانے اور اس کے ثمرات دونوں ملکوں کے عوام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے دورے کے موقع پر سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے گفتگو کر رہے تھے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ چین کے سفیر نے چین کی حکومت کی طرف سے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار تیز کرنے اور ان منصوبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.