Friday, 26 April 2024, 02:15:38 pm

مزید خبریں

 
کشمیرکونسل یورپ کامقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کےخلاف یورپی یونین کے صدردفترکےسامنے احتجاجی دھرنا
August 22, 2019

کشمیر کونسل یورپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کےخلاف برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا۔

 احتجاجی  دھرنے میں یورپ میں مقیم کشمیریوں، پاکستانیوں اور ان کے حامیوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کشمیر کونسل یورپ  کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ بھارت نے انتہا پسند بھارتی تنظیموں کے بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں کو مقبوضہ وادی کے عوام کےخلاف ظالمانہ کارروائیوں کےلئے بھیجا ہے۔

انہوں نے دنیا کی بڑی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے عوام کو خودارادیت کا حق دلوانے کےلئے بھارت پر دباو ڈالے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.