Friday, 26 April 2024, 04:22:37 pm
صدر ٹرمپ کاروس کیساتھ تخفیف اسلحہ اور نگرانی کےاوپن سکائیزمعاہدے سےدستبرداری کا اعلان
May 22, 2020

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کیساتھ تخفیف اسلحہ اور نگرانی کے حوالے سے 2002ء میں دستخط کئے گئے اوپن سکائیز معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس نے اٹھارہ سالہ پرانے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں جس کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی کے عمل میں بہتری اور ایک دوسرے کے خلاف حملوں سے گریز کو یقینی بنانا تھا۔ادھر نیٹو کے رکن ملکوں کے نمائندوں نے جو اس معاہدے کے باقاعدہ فریق ہیں امریکی فیصلے پر غور و خوض کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

(این این آر /نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.