Saturday, 27 April 2024, 05:47:30 am
سعودی عرب نےمقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کے بعض حصوں کوضم کرنےکا اسرائیل کا اعلان مسترد کر دیا
May 22, 2020

سعودی عرب نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کے بعض حصوں کو ضم کرنے کا اسرائیل کا اعلان مسترد کر دیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب خطے میں استحکام کے حصول کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ہر اقدام کی مخالفت کرے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی اور الگ آزاد وطن کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔ادھر فلسطینی انتظامیہ نے اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کے الحاق کی تجاویز کے خلاف احتجاجاًتناظر میں اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے خاتمے کے اعلان کے بعد سی آئی اے کے ساتھ روابط معطل کر دیئے ہیں۔تنظیم آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل صائب ارکات ویڈیو کال کے ذریعے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ کو اس اقدام سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ سکیورٹی تعاون سمیت اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ معاہدوں کی مزید پاسداری نہیں کرے گی۔(این این آر /نصیرقریشی )                                                                                                                               

Error
Whoops, looks like something went wrong.