Saturday, 27 April 2024, 01:05:02 am
وزیراعظم آج ایرانی صدرکے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے
April 22, 2019

وزیراعظم عمران خان ایرانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کیلئے اپنے دوروزہ سرکاری دورے پر تہران میں ہیں۔اس سے پہلے تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے آمدپر ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید رضا نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ایک چاک وچوبنددستے نے اُنہیں سلامی پیش کی۔انسانی حقوق کی وزیرڈاکٹرشیریں مزاری، سمندری امور کے وزیرسیدعلی حیدرزیدی، مشیرتجارت عبدالرزاق دائود، بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں کے بارے میں معاون خصوصی سیدذوالفقارعباس بخاری، صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹرظفراللہ مرزا اورپٹرولیم کے معاون خصوصی ندیم بابرپرمشتمل وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔وزیراعظم آج (پیر) ایران کے رہبراعلیٰ سیدعلی خامنہ ای سے ملاقات سمیت صدرڈاکٹرحسن روحانی سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وہ پاکستانی اورایرانی تاجربرادری سے بھی ملاقات کریں گے۔اس سے پہلے مشہدمیں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم نے امام رضاکے مزارپرحاضری دی انہوں نے نوافل اداکئے اوردعاکی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.