Saturday, 27 April 2024, 12:25:31 am
نئی کابینہ کومعیشت کوبحران سے نکالنے کاہدف دیاگیاہے:ڈاکٹر فردوس
April 22, 2019

 

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے نئے ارکان کومعیشت کوبحران سے نکالنے کاہدف دیاہے۔گوجرانوالہ میں ا یک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قوم پرزوردیاکہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وزیراعظم کے اقدامات کی حمایت کریں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قومی معیشت کی موجودہ صورتحال ایک عارضی مرحلہ ہے جو جلد ہی بحال ہوجائے گی تاہم انہوں نے کہاکہ قوم کو اس عارضی مرحلے کے دوران قربانیاں دینا ہوںگی۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان قومی خزانے کی ایک ایک پائی بازیاب کرائیںگے جس کی سابق حکمرانوں نے لوٹ مار کی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مقامی صنعت کوفروغ دیکر ملک میں اقتصادی انقلاب یقینی بنائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.