Saturday, 27 April 2024, 01:34:26 pm
اردو زبان کے ممتاز شاعر اور نامور ماہرِ لسانیات احسان دانش کی بیالیسویں برسی
March 21, 2024

آج (جمعرات) کو اردو زبان کے ممتاز شاعر اور نامور ماہرِ لسانیات احسان دانش کی بیالیسویں برسی منائی گئی ۔

احسان دانش 1914ء میں کاندھلہ مظفر نگر (یوپی) میں پیدا ہوئے ۔ والدین کی معاشی بدحالی کے سبب رسمی تعلیم سے محروم رہے تاہم اپنے شوق اور لگن سے اردو ، فارسی اور عربی زبانیں سیکھیں ۔ کم عمری ہی میں تلاشِ معاش کیلئے لاہور آگئے اور پھر تمام عمر یہیں گزاری ۔

احسان دانش نے شاعری کی ہر صنف میں تخلیقی کام کیا ۔ اُن کے شعری مجموعوں میں 'حدیثِ ادب'، 'دردِ زندگی' ، 'تفسیرِ فطرت'، 'آتشِ خاموش' ، 'نوائے کارگر'، 'شیرازہ' ، 'چراغاں' اور 'گورستان' کے نام سرفہرست ہیں۔

احسان دانش نے لسانیات میں 'دُستورِ اردو' ، 'تذکیر و تانیث' اور 'اُردو مترادفات' یادگار چھوڑیں۔

حضرت احسان دانش کی خود نوشت سوانح عمری 'جہانِ دانش' بھی علمی اور ادبی حلقوں میں بڑا نام کمایا۔ اس کتاب کو نہ صرف پاکستان رائٹرز گلڈ نے آدم جی ادبی انعام کا مستحق قرار دیا بلکہ اس پر حکومت پاکستان نے انہیں نقد انعام بھی عطا کیا۔

حکومتِ پاکستان نے احسان دانش کی علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر آپ کو ستارۂ امتیاز اور نشان امتیاز کے اعزازات بھی عطا کئے۔

احسان دانش میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.