Friday, 26 April 2024, 06:48:20 pm
پاکستان وسطی ایشیاکی ریاستوں کیلئے بڑی تجارتی راہداری بن سکتا ہے:جنجوعہ
March 22, 2018

قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ مشترکہ ثقافت اور تاریخ کی وجہ سے پاکستان وسطی ایشیاکی ریاستوں کیلئے بڑی تجارتی راہداری بن سکتا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ازبکستان کے سابق نائب وزیراعظم اکراموف ادخام ILKHAMOVICHنے کئی صنعتوں کی شناخت کی جن میں ازبکستان پاکستان کے ساتھ تعاون کرسکتاہے۔تاجکستان کے تذویراتی مطالعاتی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹرخدوبردی خالق نذرنے اپنے خطاب میں کاروبار، سیاحت اور دوسری سماجی واقتصادی سرگرمیوں کیلئے اقتصادی راہداریوں کے قیام اورنئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔قازخستان کے تذویراتی مطالعے کے ادارے کے محقق کی سربراہ Irina-Chernyak نے کہاکہ خطے میں صنعتوں کے ذریعے تجارت کو فروغ دیاجاناچاہیے تاکہ خطے کی استعدادکارسے بھرپوراستفادہ کیاجاسکے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.