Saturday, 27 April 2024, 01:09:28 am
پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردارادا کیاہے:دستگیر
March 22, 2018

وزیردفاع خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ پاکستان نے ملک کے تمام حصوں سے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردارادا کیاہے۔

انہوں نے ایک نجی نیوزچینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ ٹھکانے آپریشن ردالفساد کے ذریعے تباہ کئے جارہے ہیں۔وزیردفاع نے کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان حکومت سے تعاون کرسکتاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.