Saturday, 27 April 2024, 06:23:39 am
عوام نریندر مودی کے دورہ پر آج مکمل ہڑتال کریں:سرینگر میں پوسٹر چسپاں
February 22, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جمو ں وکشمیرکے دارالحکومت سرینگراوراس کے ملحقہ علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ رواں ہفتے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے متوقع دورہ کے خلاف آج مکمل ہڑتال کریں۔”کشمیری مودی کے دورے کوقطعی طورپرمستردکرتے ہیں“کے پوسٹرزسرینگرشہراورمضافاتی علاقوں میں کھمبوں پر اورسڑکوں پرآویزاں کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نریندرمودی کے دورے کامقصد عالمی برادری کووادی میں حقائق کے برعکس معمول کی صورتحال کا تاثردینے کی ناکام کوشش ہے۔بھارتی وزیراعظم کامقبوضہ وادی کادورہ جمعرات کے بعد کسی بھی وقت متوقع ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.