Friday, 26 April 2024, 02:18:27 pm
تاپی توانائی ضروریات پورا کرنے کیلئےاہم منصوبہ ہے،وزیر اعظم
February 23, 2018

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پورا کرنے کے حوالے سے ایک اہم منصوبہ ہے ۔انہوں نے یہ بات ترکمانستان کے شہر Maryمیں ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے توانائی ،تجارت اورراہداری کے حوالے سے تاپی گیس منصوبے کی اہمیت کواجاگر کیا اورعلاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر مفید بات چیت کی۔شاہدخاقان عباسی نے تاپی منصوبے پرعملدرآمد کوترکمانستان کے صدر بردی محمدوف کے نصب العین اورعزم کی کامیابی قراردیااوراس منصوبے کو حقیقت کاروپ دینے کیلئے ان کے عزم کوسراہا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر فوجی اوردفاعی تعاون کی ضرورت پر زوردیااورترکمانستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تعاو ن کی پیشکش کی۔ترکمانستان سے بجلی کی ممکنہ خریداری کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کونئی جہت ملے گی۔وزیراعظم نے ترکمانستان کی مسلسل غیرجانبداررہنے کی پالیسی اوراقوام متحدہ میں صدر بردی محمدوف کے اقدامات پرپاکستان کی مکمل حمایت کااعادہ کیا۔ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے تاپی اوراس سے متعلقہ منصوبوں کی آج ہونیوالی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی آمد پرانکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے گوادر بندرگاہ کے منصوبے میں گہری دلچسپی ظاہرکی۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم، سائننس، صحت اورکھیلوں کے شعبوں میں تعاون مستحکم بنانے کی امید بھی ظاہر کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.