Friday, 26 April 2024, 06:22:00 pm
پاکستان کا بھارتی فوج کے ہاتھوں گائوکدل قتل عام کے شہداء کو خراج عقیدت پیش
January 22, 2021

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اکیس جنوری انیس سونوے میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے بزدلانہ اورسفاکانہ حملے میں شہیدہونے والے کشمیر کے بہادر بیٹوں اوربیٹیوں کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاہے۔گائوکدل کے قتل کی اکتیسویں برسی پرایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہمارے دل گائوکدل اور آزادی کشمیر کی تحریک کے دیگرشہداء کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ گائوکدل قتل عام سے پہلے اوربعدمیں لاکھوں کشمیری مرد،خواتین اوربچوں نے جدوجہدآزادی میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اورعوام کشمیری بہن بھائیوں کادرد اور غم محسوس کرتے ہیں اور ہم ان کی جائزجدوجہدکے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور بھارتی غاصبانہ قبضے سے کشمیرکی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مندوب منیراکرم نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اوروہ دن دورنہیں جب قبضے کی تاریک رات ختم ہوگی اورشہداء کے خون سے آزادی کی صبح طلوع ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.