Friday, 26 April 2024, 10:59:21 pm
حزب اختلاف کا جلسے کرنے پر بضد ہوناغیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے: شبلی فراز
November 21, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے، انکاجلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ 

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے، خیبر پختونخوا میں کیسز بڑھنے کی صورت اپوزیشن راہنماں اور جلسوں کے منتظمین پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.