Friday, 26 April 2024, 06:56:24 pm
سی پیک سے ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، صدر
November 21, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ترقی و خوشحالی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے جس سے ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وہ جمعرات کے روز لاہور میں پانچویں چائنہ ایگرو کیمیکل پاکستان سربراہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

صدرنے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر عملدرآمد اورایک راستہ ایک منزل منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں سرمایہ کاری ،تجارت اور ٹیکنالوجی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری سے تجارت اور سرمایہ کاری کا حجم بڑھے گا ،خوشحالی کے نئے دور کاا غاز اور روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے۔

اُدھر لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور انتشار علاقائی امن اور سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات نے دو قومی نظریے کی تصدیق کردی ہے ۔

صدر نے کہاکہ ریاست مدینہ کے اصولوں کی بنیاد پر پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے جدید دور کے رجحانات کو اختیار کرناضروری ہے ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ جدید تعلیم ملک کو دیگر ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.