Friday, 26 April 2024, 01:15:30 pm
اقوام متحدہ غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرنے کیلئے بھارت پر دباو ڈالے:او آئی سی
September 21, 2020

File Photo

جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے اقوام متحدہ  سے کہاہےکہ وہ غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرنے کےلئے بھارت پر دباو ڈالے۔

 نیو یارک میں غیر رسمی اجلاس کے دوران رابطہ گروپ نے کہا کہ بھارت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ان قرار دادوں پر عملدرآمد کے لئے دباو ڈالا جائے جن میں استصواب رائے کرانے کو کہا گیا ہے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کےعوام  اپنا حق خودارادیت استعمال کرسکیں۔

 رابطہ گروپ کے ارکان نے مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خصوصی پیغام پہنچاتے ہوئےاقوام متحدہ کےلئےپاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نئے سکونتی قوانین کے ذریعے منظم انداز میں بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ  جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے۔

 16 لاکھ سکونتی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا مقصد مقبوضہ علاقے کی مسلمان اکثریت کو ہندواکثریت میں تبدیل کرنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی شناخت مٹانے کےلئے نئی قانون سازی کے ذریعے اردو کی حیثیت بھی تبدیل کی جارہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے خصوصی پیغام میں زوردیا کہ بھارت کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ غیر انسانی فوجی محاصرہ ختم کرے، مواصلاتی نقل و حرکت اور پرامن اجتماعات پر پابندیاں اٹھائے، اسیر سیاسی رہنماوں کو رہا کرے اور نئے سکونتی قوانین واپس لے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.