Friday, 26 April 2024, 09:30:06 am
اقوام متحدہ ایران پرپابندیوں کے نفاذ کی حمایت نہیں کرے گا:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
September 21, 2020

File Photo

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے کہاہے کہ امریکی مطالبے کے باوجوداقوام متحدہ سلامتی کونسل کی رضامندی کے بغیرایران پرپابندیوں کے دوبارہ نفاذکی حمایت نہیں کرے گا۔

انہوں نے یہ بات سلامتی کونسل کے صدرکوایک خط میں کہی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے ہفتہ کے روزاعلان کیاتھا کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں بحال ہوگئی ہیں لیکن باقی دنیانے اس اقدام کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور امکان ہے کہ اس اقدام کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ادھرآج امریکہ ایک انتظامی حکم نامہ جاری کرنے کامنصوبہ بنارہاہے جس میں اس امر کی وضاحت کی جائے گی امریکہ ایران کے خلاف بحال کی گئی پابندیوں کاکس طرح نفاذکرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.