Saturday, 27 April 2024, 08:52:39 am
پی ڈی ایم اے کی قصور میں امداد اور بچائو کی سرگرمیاں جاری
August 21, 2019

 قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کی جانب سے ضلع قصور میں امداد اور بچائو کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان لاہور کو بتایا کہ گنڈا سنگھ والا کےمقام پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ دریائے ستلج میں Harake کے  مقام پر پانی کا بہاو ایک لاکھ نوہزارتین سو انیس کیوسک ہے جبکہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاو 59 ہزار کیوسک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کی امدادی ٹیموں نے زیرآب علاقوں سے ایک ہزار پانچ سو 75 افراد کو ریسکیو کیا ہے جبکہ ایک ہزار سات سو اٹھائیس افراد کو سیلاب والے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

 ترجمان نے بتایا ہے کہ ادارے نے قصور اور پاک پتن میں نو، نو اور وہاڑی میں سات امدادی کیمپس قائم کئے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو خوراک اور ادویات سمیت امدادی اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.