Tuesday, 19 March 2024, 02:10:29 pm
وزیراعظم کی سول سروس میں اصلاحات متعارف کرانے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت
August 21, 2019

File Photo

وزیراعظم عمران خان نے سول سروس میں اصلاحات متعارف کرانے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت اسلام آباد میں سول سروس اصلاحات میں پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی وژن پر عملدرآمد کیلئے سول سروس میں باصلاحیت اور پرعزم افرادی قوت ہونی چاہیے جس میں عوامی خدمت کا جذبہ ہو۔ادارہ جاتی اصلاحات کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹرعشرت حسین نے سول سروس میں اصلاحات پر ہونے والی پیشرفت اوراس کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم نے ادارہ جاتی اصلاحات کے مشیر کی کاوشوںکو سراہا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.