Friday, 26 April 2024, 08:57:04 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان شہید کردیا
August 21, 2019

File Photo

مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

 نوجوان کو بارہ مولا کے علاقے Kakarhamam میں بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفل سنٹرل ریزو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ کے مشترکہ آل آوٹ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

 بھارتی فوج نے اسی طرح  کی کارروائی پلوامہ میں بھی کی جہاں نوجوان اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور فوجیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔

 ادھر سرینگر شہر کےمختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں نے گھروں پر چھاپوں کے دوران کم سے کم چالیس افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.