Friday, 18 October 2024, 09:15:33 am
 
وزیراعلیٰ نے ایک اور وعدہ ایفا کر دیا،ائر ایمبولینس سروس کا آغاز
July 21, 2024

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اتوار کے روز گولڈن آور ،ریسکیو ائیرایمبولینس سروس کا آغاز کرکے اپنا وعدہ پوراکر دیاہے جو پاکستان کی تاریخ میں اس نوعیت کی پہلی سروس ہے۔

میانوالی کی چالیس سالہ حلیمہ بی بی اس سروس سے سب سے پہلے مستفید ہوئیںجنہیں فوری علاج کے لئے ہوائی جہازکے ذریعے راولپنڈی لے جایا گیا۔

وہ چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

وزیراعلیٰ نے انہیں ائیر ایمبولینس سروس کے ذریعے منتقل کرنے کی ہدایت کی۔