پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں بار کمی کے باعث صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں
میں مزید کمی کردی گئی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جب بھی کم ہوتی ہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی جاتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دوسرے صوبوں کو بھی پنجاب حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ کرائے کم کرنے چاہیے۔