Saturday, 27 April 2024, 05:58:26 am
پاکستان اورایس سی او کا آئی ٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق
July 21, 2022

پاکستان اورشنگھائی تعاون تنظیم نے مصنوعی ذہانت ، کلائوڈ سروسز اور ڈیجیٹل رابطے کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے ۔

یہ اتفاق رائے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ZHANG MING اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیر امین الحق کے درمیان آج (جمعرات)اسلام آباد میں ایک ملاقات میں طے پایا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کیلئے آئی ٹی ماہرین ' بہترسہولیات اور ٹائم زون کے حوالے سے ڈیجیٹل مرکز بن سکتا ہے۔امین الحق نے کہاکہ پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور آئی ٹی کی وزارت آئی ٹی اورمواصلات کے شعبے کی ترقی میں موثر کردارادا کررہی ہے انہوں نے کہاکہ نوجوانوں خصوصاً خواتین کو بااختیار بنانا آئی ٹی کی وزارت کی اولین ترجیح ہے ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ZHANG MING نے آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں کیے گئے اہم اقدامات پروفاقی وزیر کوخراج تحسین پیش کیا انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے ، ڈیٹا کے تحفظ اورملک کے مختلف حصوں میں جہاں براڈ بینڈ سروس نہیں تھی یاکم تھی وہاں اس سروس کی فراہمی جیسے اقدامات کی تعریف کی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.