Saturday, 27 April 2024, 01:04:04 am
وزارت اطلاعات میں اصلاحاتی عمل کاپھرآغازکیاجارہاہے:فواد چوہدری
April 21, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات اور اس سے منسلک اداروں میں دو ہزار اٹھارہ میں شروع کئے گئے اصلاحاتی عمل کا پھر آغاز کیا جا رہا ہے۔آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کو ایچ ڈی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کو مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دی ہے جو دو ہزار انیس سے زیر التوء چلا آ رہا ہے۔ اسی طرح پی ٹی وی سپورٹس کوبھی ایچ ڈی ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک انگریزی چینل شروع کیا جائے گا۔چوہدری فواد حسین نے اے پی پی کو ایک ڈیجیٹل خبر رساں ادارے میں تبدیل کرنے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور اس کے تشہیری نظام کو کاغذ کا استعمال ختم کرنے کیلئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں، ایکسٹرنل ونگ کی مکمل تشکیل نو کی جائے گی۔اطلاعات کے وزیر نے کہا کہ فلم اور ڈرامے کی بحالی ان کی پہی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن کیلئے کام شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو پانچ کروڑ روپے تک قرض کی سہولت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں اخبار اور ٹی وی کے صحافیوں کو وزیر اعظم ہائوسنگ منصوبے کے تحت گھر اور صحت کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے قانون سازی اور بیمہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.