Friday, 26 April 2024, 10:21:33 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیرمیں8سالہ آصفہ بانوکی بےحرمتی اورقتل کےخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے
April 23, 2018

مقبوضہ کشمیر میں جموں کے علاقے کٹھوعہ میں آٹھ سالہ آصفہ بانو کی بے حرمتی اور قتل کے خلاف ہفتہ کوزبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔احتجاجی مظاہرین نے کشتواڑ کے علاقوں پلوامہ، سونام رگ اور جموں کے علاقے ڈوڈا میں مظاہرے کیئے جن میں کمسن بچی کو انصاف دلانے اور مجرموں کوسخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں مارشل لا جیسی صورتحال برقرارہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاکہ کشمیری بھارتی حکام کی طرف سے تمام مظالم اور دبائو کے باوجود اپنی آزادی کی تحریک جاری رکھیںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.