Friday, 26 April 2024, 05:59:19 pm
زلمے خلیل زادآج چین،روس اور یورپی یونین کے سفارتکاروں سے ملاقات کررہے ہیں
March 21, 2019

افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زادآج (جمعرات) واشنگٹن میں چین،روس اور یورپی یونین کے سفارتکاروں سے ملاقات کررہے ہیں جس میں وہ انہیں قطر میںطالبان کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل اورافغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لئے تمام متعلقہ فریقوں کے کردارپرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔افغانستان میں روس کے صدارتی نمائندے Zamir Kabulov چین کے صدارتی ایلچی Deng Xijiun اور یورپی یونین کے خصوصی ایلچی Roland Kobia بھی ملاقات میں شرکت کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.