Wednesday, 08 May 2024, 06:27:59 am
پاکستان خطے کی ترقی کی خاطر امن واستحکام کو فروغ دے رہاہے:فواد
January 21, 2022

اطلاعات ونشریات کے وزیرچودھری فوادحسین نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں ترقی کی خاطر امن واستحکام کو فروغ دے رہاہے۔دبئی ایکسپودوہزاربیس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی ایک امن پسندقوم ہیں جواپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ ہمیشہ پُرامن تعلقات کے خواہاں رہے ہیں۔وزیراطلاعات نے دبئی میں مقیم پاکستانیوں سے کہاکہ وہ دوبئی ایکسپومیں پاکستانی پویلین کا ہرروزدورہ کریں اوروہاں آئندہ ماہ کی چھبیس تاریخ تک نمائش کے لئے پیش کی جانے والی پاکستانی فلمیں دیکھیں۔انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کاشکریہ بھی ادا کیاجوملک میں اکتیس ارب ڈالر کی ترسیلات زربھجوارہے ہیں۔چودھری فوادحسین نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کاقیمتی اثاثہ ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اسی طرح کھڑے ہیں جس طرح انہوں نے وزیراعظم کی حمایت کی تھی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.