Saturday, 27 April 2024, 07:50:40 am
صدر کا خصوصی افراد کیلئے سرٹیفکیٹس کے عمل میں تیزی لانے کیلئے ون ونڈو آپریشن پر زور
January 21, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کیلئے سرٹیفیکیٹس کے عمل میں تیزی لانے کیلئے ملک میں ون ونڈو آپریشن مراکز قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں خصوصی افراد کی رجسٹریشن کے بارے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرٹیفیکیٹس اور اندراج کا موجودہ نظام انتہائی سست اور مشکل ہے اور اسے آسان بنانے کی ضرورت ہے۔صدر نے متعلقہ فریقوں سے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے سرٹیفیکیٹس کے عمل میں تیزی لانے کیلئے دارلحکومت اسلام آباد میں طبی ماہرین اور نادرا کے نمائندوں پر مشتمل ایک ادارہ قائم کریں۔انہوں نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ وہ معذوری کی تعریف کے بارے میں اتفاق رائے قائم کرنے کیلئے صوبوں سے رابطہ کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.