Friday, 26 April 2024, 10:51:37 pm
وزیراعظم کا انتظامی اور وراثتی سرٹیفکیٹس کے لیٹر کا باضابطہ اجراء
January 21, 2021

وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب میں انتظامی اور وراثتی سرٹیفیکیٹس کے لیٹر کا باضابطہ طور پر اجراء کیا ہے۔

انہوں نے جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد میں لیٹر کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کا مقصد امراء کی خدمت کرنے کی بجائے عام لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہونا چاہیے اور وراثتی سرٹیفیکیٹ کی آن لائن دستیابی سے عام آدمی کی زندگی آسان ہوگی۔وزیراعظم نے سول عدالتی نظام، انصاف کے فوجداری نظام اور خواتین کو وراثتی حقوق یقینی بنانے کے لئے بھی اصلاحات کرنے پر زور دیا۔یاد رہے کہ وزارت قانون نے پندرہ دن کے اندر انتظامی امور وراثتی سرٹیفیکیٹس کے لیٹر جاری کرنے کیلئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے تعاون سے وراثتی سہولت یونٹس کے قیام کیلئے ایک نظام وضع کیا ہے۔اس سے پہلے مرحومین کے قانونی ورثاء کو درخواست دینے کے بعد انتظامی اور وراثتی سرٹیفیکیٹس کا سادہ لیٹر حاصل کرنے کیلئے عام طور پر دو سے سات سال کا عرصہ لگتا تھا۔موجودہ حکومت کی جانب سے عوام دوست قانونی اصلاحات کو اہم سمجھا جارہا ہے جس کا مقصد عوام دوست قانون سازی کے ذریعے انصاف یقینی بنانا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.