Friday, 26 April 2024, 12:24:33 pm
وزیر خارجہ کا کورونا ویکسین تک باآسانی اور مساوی رسائی یقینی بنانے پر زور
January 21, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کوروناویکسین کی سب تک باآسانی اور مساوی رسائی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز ساتویں ایشیاء تعاون ڈائیلاگ کے آن لائن وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کورونا سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور اسکی سوچ کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔وزیرخارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسے سی ڈی ایک نمایاں پلیٹ فارم جس نے باہمی دلچسپی کے امور پر رکن ممالک کے درمیان مذاکرے اور مباحثوں کیلئے ایک تیز تر ادارہ جاتی نظام تشکیل دیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے سیاحت اور ثقافت کے بارے میں اے سی ڈی کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ معمول کی نئی اور محفوظ اور صحت بخش سیاحت سے اے سی ڈی کے ممالک میں نیٹ ورکنگ، روابط اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.