Saturday, 27 April 2024, 03:33:27 am

مزید خبریں

 
گاؤ کدل قتل عام کو31برس پورے ہونے کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال
January 21, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں گائو کدل قتل عام کو 31برس پورے ہونے کے موقع پر آج سرینگر اور اسکے ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی جبکہ دیگرآزادی پسندتنظیموں نے اس کی حمایت کی تھی ۔گائو کدل، بسنت باغ ، لال چوک ، ریزیڈنسی روڈ ، آبی گزر ، مولانا آزاد روڈ،کانی کدل ، چھوٹا بازار ، عید گاہ ، درگاہ ، رینہ وای ، خانیار ، نوہٹہ ، مہاراج گنج ، صفہ کدل ، مائسمہ ، کرال کھڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بندرہے ۔قابض انتظامیہ نے لوگوں کو بیگناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکو تعینات کررکھا تھا۔ گاڑیوں اور لوگوں کو نقل وحرکت سے روکنے کیلئے تمام داخلی مقامات پر رکاوٹیںکھڑی کی گئی تھیں۔ تاہم اسکے باوجودبڑی تعداد میں لوگ فاتحہ خوانی کیلئے مزار شہداء سرینگر گئے ۔بھارتی فوجیوںنے 1990میں آج کے دن سرینگر کے علاقے گائوکدل میںپر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائد افراد کو شہید کر دیاتھاجو گزشتہ شب فوجیوںکی طرف سے متعدد خواتین کی آبروریزی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد اور میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم سمیت دیگرحریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں شہدائے گائوکدل کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری عوام شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے ۔ انہوںنے مقبوضہ علاقے میں خون ریزی پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموںکی سردمہری پر افسوس ظاہر کیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.