Friday, 26 April 2024, 08:13:35 pm
پاکستان ، بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے: عارف علوی
November 20, 2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں بچوں کے حقوق اور تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن کے شراکت دار کے طور پر پاکستان ، بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام قومی ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسل چلڈرن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔صدر نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کی حفاظت کریں اور انہیں کسی بھی حیثیت ، ذات پات ، مسلک یا مذہب کی تفریق کے بغیر ترقی کے مواقعے تک رسائی فراہم کرے۔انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے بچوں کو ہر طرح کے استحصال ، اخراج اور پسماندگی سے بچانے کے لئے پرعزم ہے ، اس کے ساتھ ساتھ حکومت بچوں کو زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا ماحول فراہم کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت خاطر خواہ اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے لے کر بڑھ رہی ہے جس کے بچوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، جن میں لاپتہ اور اغواشدہ بچوں کے تحفظ کے لئے زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2020کا نفاذ نوعمر بچوں کی نگہداشت اور تحفظ کے لئے جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018اور آئی سی ٹی چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2018کے نفاذ جیسے اقدامات شامل ہیں ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.