Saturday, 27 April 2024, 05:29:05 am
پاکستان کاسی پیک سےمتعلق منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانےکیلئےپاکستان کےعز م کااعادہ
November 20, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لئے پاکستان کے عز م کا  اعادہ کیا ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک خطہ ایک  سڑک منصوبے کے بارے میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کےلئے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں سماجی و اقتصادی ترقی اور صنعتوں کے فروغ پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے نو صنعتی زونز قائم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کا ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبہ عالمگریت اور بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کے موثر ترین منصوبے کے طور پر ابھرا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور ہمیں پالیسیاں وضع کرنے کےلئے ماہرین اور نجی شعبے سے مفاد پرمبنی تجاویز درکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا سوچ پروان چڑھ رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کےکرتارپور راہداری کھولنے کے جذبہ خیرسگالی کا ردعمل بابری مسجد کے فیصلے میں دیا۔

 تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ یاتریوں کو اپنے مقدس مقامات پر حاضری دینے کےلئے تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.