Saturday, 27 April 2024, 08:49:44 am
پاک بحریہ کےسربراہ اورگورنرپنجاب کا قومی سلامتی سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال
October 20, 2020

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نےآج لاہور میں پنجاب کےگورنر چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

 اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پاک بحریہ پاکستانی قوم کا فخر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کے اپنے گھناونے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

   انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ سمندری حدود کے تحفظ کےلئے بہادری کےساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.