Friday, 26 April 2024, 06:46:29 pm
پاکستان نے اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچانے والےمادوں کی درآمد کم کردی ہے،امین اسلم
September 20, 2020

فائل فوٹو

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی مشیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاہدے پر مونٹریال کے تحت اوزون کیلئے نقصان کا باعث کیمیائی مادوں کی درآمد پچاس فیصد کم کردی ہے ۔

انہوں نے اسلام آباد میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خطے اور پوری دنیا میں انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی اور ماہولیاتی انحطاط کے تحفظ اور ماحول دوست سرگرمیوں کے سلسلے میں پاکستان کی طرف سے یہ ایک اور اہم تاریخی اقدام ہے ۔ملک امین اسلم نے کہاکہ پاکستان نے معاہدہ مونٹریال کی پاسداری کرتے ہوئے اوزون کیلئے نقصان کا باعث ایچ سی ایف سی کی درآمد کو 35 فیصد تک محدود کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کیلئے پرعزم ہے اور خاص طورسے معاہدہ مونٹریال کی پاسداری سمیت تمام عالمی معاہدوں کا ذمہ دار شرکت دار ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.