Friday, 26 April 2024, 06:15:23 pm
کورونا ویکسین کے تجربات اس ہفتے سے شروع کئے جائیں گے، ڈاکٹر عطاالرحمن
September 20, 2020

فائل فوٹو

سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہا ہے کہ اچھی شہرت کی حامل ایک بین الاقوامی کمپنی کی تیار کی گئی کورونا وائرس کی روک تھام  کی ویکسین کے تجربات اس ہفتے سے پاکستان میں شروع کئے جائیں گے۔

 اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں قائم کیمیائی اور حیاتیاتی سائنس کے بین الاقوامی مرکز نے ویکسین کے طبی تجربات کرنے کی منظوری دی ہے۔

 ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ پہلے مرحلے میں طبی تجربات تقریبا تین ماہ میں مکمل ہوں گےاور طبی تجربات کا دوسرا مرحلہ پہلے ہی چین میں مکمل کرلیاگیا ہے جبکہ تجربات کا تیسرا مرحلہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد شروع ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ تمام تجربات کی کامیاب تکمیل کے بعد کوروناوائرس کی روک تھام کی ویکسین اگلے سال اپریل اور جون کے مہینوں کے دوران ملک میں دستیاب ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.