Friday, 26 April 2024, 12:51:57 pm
وزیراعظم کے آئندہ دورہ امریکہ میں مسئلہ کشمیر پرخصوصی توجہ دی جائے گی،ذوالفقار عباس بخاری
September 20, 2019

فائل فوٹو 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری نے کہاہے کہ وزیراعظم کے آئندہ دورہ امریکہ میں مسئلہ کشمیر پرخصوصی توجہ دی جائے گی جس میں متنازع ریاست کے الحاق کے بھارتی فیصلے اوروہاں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں پر غور کیاجائے گا۔

ذوالفقارعباس بخاری نے امریکی میگزین نیوزویک کوانٹرویو میں بتایا کہ عمران خان کامقصد مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی جاری نسل کشی کے بارے میں آگاہی پیدا کرناہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کوعالمی سطح پرچین، ترکی،ملائیشیا اورایران جیسے ملکوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے جو اس مسئلے پرآوازاٹھارہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.