Saturday, 27 April 2024, 07:18:36 am
ٹیکس وصولی میں اضافہ ہواہے جس سے معیشت کے استحکام کی راہ ہموار ہوئی ہے،خسرو
September 20, 2019

فائل فوٹو

منصوبہ بندی ،ترقی اوراصلاحات کے وفاقی وزیرخسروبختیارنے کہاہے کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ ہواہے جس سے معیشت کے استحکام کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے معیشت کو تباہ کردیاتھا تاہم تحریک انصاف کی حکومت اس کے استحکام کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ ریلوے لائن کامنصوبہ ایم ایل ون ملک کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے ترقیاتی کام کی رفتار پر اطمینان کااظہارکیاہے۔

خسروبختیارنے کہاکہ اگلے مہینے رشکئی اقتصادی زون کے افتتاح کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.