Friday, 26 April 2024, 10:01:28 am
انتونیو گوتریزجنرل اسمبلی کے اجلاس میں مختلف رہنماؤں کیساتھ مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے
September 20, 2019

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف رہنمائوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں گے۔

یہ بات ان کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں معمول کی بریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی بندش کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ وہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اجاگرکرنے کے دوران اس پربحث کاموقع بھی استعمال کریں گے۔

ترجمان نے کہاکہ انتونیوگوتریزنے تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی ضرورت پربھی زوردیااوراسے واحدحل قراردیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.