Saturday, 27 April 2024, 07:31:52 am
سلامتی کونسل کی عالمی دہشتگردی اورمنظم جرائم کےدرمیان تعلق کےخلاف مربوط کوششوں سےمتعلق قراردادکی منظوری
July 20, 2019

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عالمی دہشت گردی اور مختلف ملکوں کے اندر منظم جرائم کے درمیان تعلق کے خلاف مربوط کوششوں سے متعلق ایک قرارداد منظور کی ہے ۔قرارداد 2482 میں جس کی پندرہ رکنی کونسل کے ارکان نے متفقہ حمایت کی اچھے نظم ونسق اور غربت کے خاتمے کی ضرورت پر زوردیاگیا ہے جس کا مقصد بدعنوانی کا خاتمہ رقوم کی غیرقانونی منتقلی اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنا ہے۔قرارداد میں دہشت گرد تنظیموں کوہتھیاروں کی مکمل فراہمی کی سخت مذمت کی گئی ہے جن میں دہشت گردوں کو فوجی آلات اور جاسوس طیاروں کی فراہمی شامل ہے ۔قرارداد میں کہاگیا ہے کہ رکن ممالک مناسب قانون سازی کریں اور ایسا طریقہ کار وضع کریں جس میں وسیع تناظر میں ممکنہ بین الاقوامی تعاون کی اجازت ہو ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.