Saturday, 27 April 2024, 03:10:41 am
صدر کا سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور
July 20, 2019

صدر عارف علوی نے ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے توانائی کے متبادل ذرائع بروئے کار لانے پرزوردیا ہے ۔آج کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جوہری اور آبی ذرائع توانائی کے سستے ترین ذرائع ہیں جبکہ بجلی کی پیداوار کیلئے پون اور شمسی ذرائع کو بھی بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔صدر نے کہاکہ قومی اسمبلی کو تقریبا ً پانچ سال پہلے شمسی توانائی پر منتقل کیاگیا اور اب وہ ایوان صدر کو شمسی توانائی پرمنتقل کرناچاہتے ہیں۔صدر عارف علوی نے توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم بھی کیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.