Friday, 26 April 2024, 11:27:40 pm
عازمین حج کی احسن انداز میں آمدورفت یقینی بنانے کیلئے مربوط منصوبہ تشکیل دیاگیاہے:ڈی جی حج
July 20, 2019

File photo 

ڈائریکٹرجنرل حج ڈاکٹرساجدیوسفانی نے کہاہے کہ عازمین حج کی احسن انداز میں آمدورفت یقینی بنانے کے لئے ایک مربوط منصوبہ تشکیل دیاگیاہے۔انہوں نے یہ بات مکہ مکرمہ میں سرکاری ذرائع ابلاغ کوایک خصوصی انٹرویومیں کہی۔انہوں نے کہاکہ عازمین حج کی آمدورفت میں کسی بھی تعطل سے بچنے کیلئے لئے ڈرائیوروں کو عازمین حج کی عمارتوں میں رہائش دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرعازمین حج صبح نوبجے سے پہلے حرم شریف پہنچ جائیں تو وہ بہترجگہ حاصل کرسکتے ہیں۔مکہ مکرمہ سے ریڈیو پاکستان کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ عازمین حج نے خانہ کعبہ میں نمازوں کی بروقت ادائیگی کیلئے سہولت فراہم کرنے پرحکومت پاکستان کوسراہا ہے ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.