Saturday, 27 April 2024, 08:35:40 am
ترک صدر کا غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد کیخلاف سخت عالمی ردعمل پر زور
May 20, 2018

file photo

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے تشدد کے خلاف سخت عالمی ردعمل پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ اپیل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل Antonio Guterresکے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اردوان اور Guterresنے غزہ میں تشدد کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد کمیشن کے قیام سے متعلق اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کے فیصلے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

ترکی کے صدر نے عالمی ادارے کے سربراہ کے ساتھ استنبول میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی سربراہ اجلاس کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ بھی کیا۔

انہوں نے شام کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.