Friday, 26 April 2024, 12:27:44 pm
سری لنکا کےبدھ بھکشوؤں پر مشتمل وفدکا لاہور میں بادشاہی مسجد اورشاہی قلعےکا دورہ
April 20, 2021

سری لنکا سے سینئر بدھ بھکشوؤں پر مشتمل وفد نے آج(منگل)صبح لاہور میں بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کا دورہ کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دھرمنا VIJAYA بدھسٹ ویہاڑا امریکہ کے چیف ایبٹ اور صدر ڈاکٹر WALPOLA PIYANANDA نے کہا کہ ہر مذہب نے امن و ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے اقدامات میں معاونت سمیت ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ سری لنکا کی مدد کی ہے، انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ حکومت ِ پاکستان مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔وفد بدھ مذہب کے مختلف مقامات کے ایک ہفتے کے دورے کیلئے پاکستان میں ہے جس کا اہتمام پاکستانی ہائی کمیشن کولمبو نے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے تناظر میں کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.